پاکستانی عوام نے جو عزت اور مقام دیا اس کو کبھی بھی فراموش نہیں کر سکتی‘ ریما خان
21 مارچ 2018 (20:11)

لاہور: فلم سٹار ریما خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام نے جو عزت اور مقام دیا اس کو کبھی بھی فراموش نہیں کر سکتی‘ فی الحال فلم انڈسٹری سے دور ہوں لیکن آنیوالے وقت میں شائقین کو سرپرائز دے سکتی ہوں‘ خود بھی فلم بنانا چاہتی ہوں جس کیلئے کافی حد تک کام ہو چکا ہے۔

اپنے ایک انٹرویو کے دوران فلم سٹار ریما نے کہا کہ میں دنیا میں جہاں بھی رہوں اپنے ملک کی یاد بہت ستاتی ہے کیونکہ میں آج جو کچھ بھی ہوں یہ پاکستانیوں کی محبت کی وجہ سے ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں خود بھی فلم بنانا چاہتی ہوں جس کیلئے کافی ہوم ورک مکمل ہو چکا ہے اور میں شائقین کو آنیوالے وقت میں بڑا سرپرائز بھی دے سکتی ہوں۔


ای پیپر