مظفر آباد میں مسافر جیپ کھائی میں جا گری ٗ 9افراد جاں بحق
21 مارچ 2018 (20:01)


مظفرآباد:لائن آف کنٹرول کے علاقہ میں مسافر جیپ جو کھلانہ سے چکوٹھی آ رہی تھی موڑ کاٹتے ہوئے ہزاروں فٹ گہری کھائی میں جا گری ٗ حادثہ میں 9افراد موقع پر دم توڑ گئے


تفصیلات کے مطابق ایک خاتون ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی \۔جاںبحق ہونے والوں میں خورشید عباسی، گلزار، حیدر جان، اکبر حسین، سیدہ منظور، سیدہ خادم، ممتاز رفیق، محمد صدیق، اور بی بی جان شامل ہیں جبکہ اس حادثہ میں 5 افراد زخمی ہوئے جن میں راجہ آفتاب، سید فیاض، ارسلان عمر اور نذیر فاطمہ شامل ہیں جابحق اور زخمی افراد کا تعلق کھلانہ کے علاقے شاہ کنجاہ اور بنڈی بالا سے تھا زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں پر انھیں ابتدائی طبی امداد دی جارہی ہے


ای پیپر