حریفوں کے چھکے چھڑانے والے وہاب ریاض بیٹی کے ہاتھوں پٹ گیا
21 مارچ 2018 (19:48)

لاہور:پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کی ٹیم پشاور زلمی کے کھلاڑی وہاب ریاض نے میچ کے بعد پریس کانفرنس اپنی ننھی پری کے ساتھ کی، جس نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی۔ پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے کھلاڑی وہاب ریاض کو کرنا پڑا جب پریس کانفرنس کے دوران ان کی بیٹی نے ان پر تھپڑوں کی بارش کر دی۔ وہاب ریاض پی ایس ایل کے اہم میچ میں سنسنی خیز کامیابی کے بعد اپنی بیٹی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرنے کیلئے میڈیا کے سامنے پہنچے ۔

پریس کانفرنس کے دوران معصوم بچی کی شرارتیں جاری رہیں، کبھی وہ مائیک کو چھیڑنے کی کوشش کرتی تو کبھی گفتگو کے دوران بولنے لگتی۔ایک دو بار وہاب ریاض نے اپنی بیٹی کو خاموش کرایا لیکن صورتحال اس وقت انتہائی دلچسپ ہوگئی جب وہاب ریاض نے اپنی بیٹی کے سامنے سے مائیک اٹھا کر ایک طرف رکھنا چاہا جس پر ان کی بیٹی نے انہیں ایک تھپڑ جڑ دیا۔ وہاب ریاض کے علاوہ میڈیا روم میں موجود کوئی بھی فرد اس صورتحال کیلئے تیار نہیں تھا۔ تاہم وہاب ریاض نے اس موقع پر مسکرانے پر ہی اکتفا کیا اور باقی کی پریس کانفرنس اسی افراتفری میں مکمل کر کے میڈیا سے رخصتی کی اجازت لی۔


ای پیپر