چین میں تین ٹانگوں والے بچے کی پیدائش
21 مارچ 2018 (19:27)

شنگھائی :شنگھائی کے ہسپتال میں ایک عجیب الخلقت بچہ پیدا ہوا ہے جس کی تین ٹانگیں ہیں ،تیسری ٹانگ دیگر دو ٹانگوں کی طرح نہیں ہے تاہم یہ اس کے جسم سے جڑی ہوئی ہے جسے نامکمل طفیلی ٹانگ کہا جاسکتا ہے ۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ حمل کے دوران خرابی کے باعث یہ تیسری ٹانگ پیدا ہوئی ہے ۔حمل کے دوران دو بچے جنم لے رہے تھے تاہم ایک بچہ جو زیادہ صحت مند تھا وہ پروان چڑھ گیا جبکہ دوسرا مکمل نہیں ہوگا ۔

ہسپتال کے ڈاکٹروں نے دس گھنٹے کے صبر آزما آپریشن کے بعد یہ ٹانگ 11ماہ کے بچے کے جسم سے الگ کردی ۔ بچے کا تعلق مغربی چین کے علاقے ژنگ جیانگ سے ہے ۔پیپلزڈیلی آن لائن کے مطابق شنگھائی کے ہسپتال میں بچے کا 19مارچ کو آپریشن کیا گیا ۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ حمل کے دوران ایسی صورتحال کا پتہ نہیں چلایا جاسکا جس کی وجہ سے اس وقت اس کا علاج ممکن نہیں ہوا کیونکہ بچے کی ماں نے حمل کے دوران ہسپتال میں اپنا باقاعدہ چیک اپ نہیں کروایا ۔


ای پیپر