افغانستان میں طالبان تھک چلے ہیں : امریکی جنرل نکلسن
21 مارچ 2018 (19:26) 2018-03-21


واشنگٹن: افغانستان میں اعلیٰ ترین امریکی کمانڈر جنرل نکلسن نے کہا ہے کہ افغانستان میں 16 برس سے جاری لڑائی سے عسکریت پسند اب تھک چکے ہیں اور وقت آ گیا ہے کہ طالبان امن مذاکرات کیلئے رضامند ہو جائیں۔


نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے افغانستان میں امریکی کمانڈر جنرل نکلسن نے کہا کہ افغانستان میں 16 برس سے جاری لڑائی سے عسکریت پسند اب تھک چکے ہیں اور وقت آ گیا ہے کہ طالبان امن مذاکرات کیلئے رضامند ہو جائیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا کہ طالبان کیساتھ امن مذاکرات کے ثمرات ظاہر ہونے میں کئی برس لگ سکتے ہیں ۔بعض ماہرین اس خدشے کا اظہار کر رہے ہیں کہ موسم بہار کے شروع ہونے کے ساتھ عسکریت پسندوں کی کارروائیاں ایک بار پھر زور پکڑ سکتی ہیں ۔


جنرل نکلسن نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے اس کی پیش بندی کرتے ہوئے افغانستان میں موجود امریکی افواج کیلئے دستیاب فوجی وسائل میں اضافہ کر دیا ہے۔


ای پیپر