چیف جسٹس 90دن کیلئے جوڈیشل مارشل لاءلگادیں،شیخ رشید
21 مارچ 2018 (18:53)

اسلام آباد:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ چیف جسٹس ثاقب نثار 90دن کیلئے جوڈیشل مارشل لاءلگادیں ، جس نگران وزیر اعظم پر عمران خان کی آشیرباد نہیں ہوگی وہ قبول نہیں کریں گے ، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا دورہ امریکہ مشکوک ہے، وزیراعظم کے جہاز پر وزیرخزانہ ملک سے بھاگ جاتے ہیں، چوہدری نثار سیاسی مخالف ہیں مگر کرپٹ نہیںان خیالات کا اظہار انہوں نے بد ھ کے روز نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ، شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں میرے نہ ہونے کی وجہ سے معاشی اور سیاسی بحران آرہا ہے، وہ کہتے ہیں کہ اگر میں نہیں ہوں تو کوئی یہ ملک نہیں چلا سکتامیں پوچھتا ہوں کہ وہ کس کو بے وقوف بنا رہے ہیں ملک میں کس کی حکومت ہے، نواز شریف نے احتساب عدالت کے باہر مجھ پر سنگین الزامات عائد کیئے ہیں معاملہ کورٹ میں ہے اس لئے اس پر نہیں بو ل سکتا، انہوں نے کہا ہے کہ چیف جسٹس ثاقب نثار 90دن کیلئے جوڈیشل مارشل لاءلگادیں۔

آنے والے دنوں میں پاکستان کا سب سے اہم مسئلہ عبوری حکومت اور اسکی کابینہ ہے، نگران وزیراعظم اور حکومتیں لوگوں کے معیار کے مطابق ہونی چاہیں، جس نگران وزیر اعظم پر عمران خان کی آشیرباد نہیں ہوگی وہ قبول نہیں کریں گے ، صدرمملکت کو بھی اسی سال ریٹائر ہونا ہے، صدر کی عدم موجودگی میں چیئرمین سینٹ میر صادق سنجرانی قائم مقام صدر ہوں گے اور سلیم مانڈی والا چیئرمین سینٹ بن جائیں گے نواز شریف کی خواہش تھی اگر چیئرمین سینٹ ان کا بن جاتا تو وہ صدر ممنون حسین کو اگلے پانچ سالوں کیلئے صدر منتخب کروالیتے ، شیخ رشید نے کہا کہ اگر الیکشن ہوئے تو میں عمران خان کے اتحادی کی حیثیتسے الیکشن لڑوں گا، حد بندیوں سے متعلق ایک نئی اصطلاح نکالی گئی ہے جس کو کلاک وائز کہتے ہیں، میرا حلقہ نالالئی سے شروع ہوگا تو میں گنگال تک جاﺅں گا، شیخ رشید نے کہا کہ راولپنڈی ایک تاریخی شہر ہے، نواز شریف نے دومرتبہ میرا آڈٹ کرایا ہے، نواز شریف صرف اللہ کی پکڑ میں آیا ہے۔

شہباز شریف اب وکٹ کے دونوں جانب کھیل رہے ہیں، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا دورہ امریکہ مشکوک ہے ، وزیراعظم بغیر سٹاف ملٹری سیکرٹری ، سیکرٹری خارجہ کی عدم موجودگی میں امریکی حکام سے کس حیثیت میں ملتے رہے ، وزیر اعظم کے جہاز پر وزیرخزانہ ملک سے بھاگ جاتے ہیں،یہ سمجھتے ہیں کہ این آراو آئے گا، میرا خیال ہے ایسا کچھ نہیں ہوگا، آئندہ الیکشن کا فیصلہ ملک کے عوام کریں گے، ملک کی اقتصادی صورت حال دن بدن گرتی جارہی ہے امریکی اجنڈے کے تحت کرنسی گرائی جارہی ہے جبکہ مذید کرنسی گرائیں گے، ملک کے ذخائر تیزی سے ختم ہوتے جارہے ہیں ، پاکستان ایکسپورٹ 20-30فیصد سالانہ گررہی ہے ۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے مجھ پر سنگین الزامات لگائے، نواز شریف کہتے ہیں کہ اگر وہ نہیں تو کوئی اور ملک نہیں چلا سکتا، میں 1974سے ٹیکس ادا کررہا ہوں ، آئندہ انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 60اور این اے 62سے الیکشن لڑوں گا، چوہدری نثار سیاسی مخالف ہیں مگر کرپٹ نہیں ، عوامی مسلم لیگ پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ ملک کر تحریک چلائے گی، میاں برادران کی آنکھوں سے ابھی تک تکبر نہی نکلا شیخ رشید نے کہا ہے کہ عدلیہ کا جو بھی فیصلہ ہوگا سرآنکھوں پر ہوگا۔


ای پیپر