’امن کا نشان ہمارا پاکستان ‘پانچوں وزراعلیٰ پر مشتمل پرومو جاری
21 مارچ 2018 (18:35)

راولپنڈی:ڈی جی آئی ایس پی آر میجرل جنرل آصف غفور نے کہا کہ امن کا نشان ہمارا پاکستان آئی ایس پی آر نے یوم پاکستان کے موقع پر پانچوں وزرائے اعلیٰ کے پیغامات پر مشتمل پرومو جاری کردیا۔ بدھ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر امن کا نشان ہمارا پاکستان کے نام سے 23مارچ کے حوالے سے پانچویں وزرائے اعلیٰ کے پیغامات پر مشتمل پرومو جاری کردیا۔


وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ 23مارچ کی آمد آمد ہے ، دل کی گہرائیوں سے قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کی آزادی کیلئے ہمارے آباﺅ اجداد نے بہت قربانیاں دیں۔آئیں ہم سب ملکر پاکستان کی خوشحالی کیلئے کردار ادا کریں۔ وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس نے اپنے پیغام میں کہا کہ یوم پاکستان کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ سب نے ملکر ملک کی حفاظت اور ترقی میں کردار ادا کرنا ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہر ایک پاکستانی نے پکارا ہے پاکستان امن کا نشان ہمارا پاکستان ۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمان نے اپنے پیغام میں کہا کہ 78واں یوم پاکستان پوری قوم کو مبارکباد ہو۔


ای پیپر