فیصلہ کن معرکے میں کراچی کنگز نے محمد عامر کو کپتان مقرر کر دیا

21 مارچ 2018 (17:52) 2018-03-21
لاہور:ایک کے بعد ایک کراچی کنگز کو نظر ہی لگ گئی ۔پہلے کپتان عما د وسیم انجری کا شکار ہوئے اوراب شاہد آفریدی بھی پی ایس ایل کے اہم ترین مرحلے سے باہر ہوگئے۔ڈاکٹرز نے آفریدی کو مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے ۔ کراچی کنگز نے اہم ترین مرحلے کے اس میچ میں پشاور زلمی کیخلاف محمد عامر کو کپتان مقرر کر دیا ہے ۔