کراچی کنگز بمقابلہ پشاو ر زلمی ،میچ نہ ہونے کی صورت میں فائنل کون کھیلے گا ؟
21 مارچ 2018 (17:37) 2018-03-21

پی ایس ایل تھری کے اہم ترین میچ میں کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے فیصلہ کن معرکہ اگر بارش کی نظر ہو جاتا ہے تو ایسی صورت میں پشاور زلمی کو نقصان اُٹھا نا پڑے گا ۔گزشتہ روز کے سنسنی خیز مقابلہ کے بعد پشاور زلمی فائنل سے ایک جیت کے فاصلہ پر کھڑی ہے ایسے میں بارش بنا بنا یا کھیل بگاڑ سکتا ہے ۔دوسری طرف بارش ہی کراچی کنگز کو باآسانی فائنل تک رسائی دے سکتا ہے ۔

موسلا دھار بارش کے باعث کلمہ چوک سے راستے بند ہو چکے ہیں، وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، وکٹ پر کورز موجود ہیں، رات کو ہونے والی بارش تھمنے کے بعد گراﺅنڈ اسٹاف نے پانی نکال کر میدان کو کھیلنے کے قابل بنایا لیکن دن میں دوبارہ وقفے وقفے سے بارش کے باعث پانی دوبارہ جمع ہو گیا ہے، بارش نہ تھمنے اور گراﺅنڈ بروقت کلیئر نہ ہونے کی وجہ سے میچ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

میچ نہ ہوا تو کراچی کنگز کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر بہتر پوزیشن کے باعث پہلی مرتبہ فائنل کیلیے کوالیفائی کر جائے گی جہاں اس کا مقابلہ 25 مارچ کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں اسلام آباد یونائیٹد سے مقابلہ ہو گا۔


واضح رہے کہ منگل کو بارش کی وجہ سے پہلا ایلیمینٹر میچ بھی کچھ دیر کیلیے رکا رہا تاہم پہلی اننگز کے آغاز میں تھوڑی بارش ہونے کے بعد تھم گئی تھی جس کے بعد پورا میچ کھیلا گیا جس میں پشاور زلمی نے سنسنی خیز مقابلہ کے بعد ایک رن سے فتح سمیٹی تھی۔


ای پیپر