پانامہ فیصلے میں منتخب وزیر اعظم کیساتھ زیادتی ہوئی : مریم نواز
21 مارچ 2018 (17:15)


اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ پانامہ فیصلے میں منتخب وزیراعظم کے ساتھ زیادتی ہوئی لیکن ہم نہیں چاہتے کہ ہمارے مخالفین کے ساتھ بھی ناانصافی ہو کیونکہ پانامہ فیصلے کی زد میں اب بہت سے لوگ آئینگے اور پوری قوم دیکھ رہی ہے کہ پانامہ کیس میں اقامہ پر نااہلی ہوئی ہے ۔


احتساب عدالت کے باہر میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ پاناما فیصلے میں منتخب وزیراعظم کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے اور پوری قوم دیکھ رہی ہے کہ پانامہ کیس میں اقامہ کی بنیاد پر نااہلی ہوئی اب پانامہ کیس کے فیصلے کی زد میں بہت سے لوگ آئینگے لیکن ہم نہیں چاہتے کہ ہمارے مخالفین کے ساتھ بھی ناانصافی ہو انہوں نے کہا کہ پانامہ فیصلے کے اثرات پورے ملک پر پڑے ہیں اور مزید لوگوں پر بھی پڑینگے لیکن ہم نہیں چاہتے کہ پانامہ فیصلے کے اثرات کسی پ پڑیں ۔


ای پیپر