پاکستان کے بڑے ادارے بین الاقوامی دباﺅ میں ہیں:فضل الرحمن
21 مارچ 2018 (17:03) 2018-03-21

کراچی:گزشتہ دنوں متحدہ مجلس عمل قائم کرنے کے بعد مولانا فضل الرحمن نے کراچی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے سیاسی ،مالیاتی اور دفاعی ادارے بین الاقوامی دباﺅ میں ہیں ،ہمارے اداروں کو دباﺅ سے نکلنا ہو گا ،فیصلے کہاں سے ہو رہے ہیں یہ سب جانتے ہیں لیکن اس کو پبلک کرنا سب سے مشکل کا م ہے ۔


انہوں نے کہا کہ پاکستان میں فیصلے کہاں ہوتے ہیں یہ سب جانتے ہیں لیکن اس کا اظہار سب سے مشکل ہے، سیاستدانوں کو چور ثابت کرنے کی کوشش کی جاری ہے، لگتا ہے 70 سے پہلے کا دور لانے کی کوشش کی جارہی ہے، یہی رویہ رہا تو آںے والی حکومت بھی مشکل میں رہے گی۔جے یو آئی (ف) کے سربراہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کا تاثر اسلام کے خلاف جنگ کا ہے، ہم اپنے اداروں سے پوچھتے ہیں وہ کس کی جنگ لڑرہے ہیں ۔


ای پیپر