پشاور زلمی اور کراچی کنگز کا فیصلہ کن معرکہ،لاہور جل تھل ہو گیا
21 مارچ 2018 (16:32) 2018-03-21

لاہور: پاکستان سپرلیگ تھری کے تیسرے پلے آف میچ میں پشاور زلمی اور کراچی کنگز آج قذافی اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گے تاہم لاہور میں موسلا دھار بارش جاری ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق صبح سے جاری بارش نے لاہور کو جل تھل کر دیا ہے ۔شائقین اس وقت غیر یقینی صورتحال کا سامنا کر رہے ہیں ۔محکمہ موسمیات کے مطابق اب وقت گزرنے کے ساتھ بارش کا سلسلہ کم ہو تا جائے گا اور امید ہے کہ میچ کے دوران بارش نہ ہو ۔البتہ 11بجے کے قریب ہلکی بارش ہونے کا اندیشہ ہے ۔

پاکستان سپر لیگ تھری کے سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز پلے آف مرحلے کے دوسرے میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو اعصاب شکن مقابلے کے بعد ایک رنز سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا تھا تاہم آج فائنل میں رسائی کے لیے پشاور زلمی اور کراچی کنگز لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں مد مقابل ہوں گی، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا۔ دونوں ٹیمیں ایونٹ میں اب تک 2 بار مد مقابل ہوئی ہیں جس میں سے ایک میچ میں کراچی اور دوسرے میں زلمی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔


ای پیپر