file photo

پاکستان، ترکی کی کمپنیوں کے درمیان معاہدہ، ارطغرل غازی کے کردار پاکستان آئیں گے
21 جون 2020 (18:16) 2020-06-21

لاہور: ترک ڈرامے ارطغرل غازی کے کرداروں کی پاکستان آمد کی خبریں عرصے سے گردش میں ہیں ، لیکن اب آپ جان لیں کہ پاکستان اور ترکی کی کمپنیوں کا معاہدہ ہوگیا ہے اور جلد ہی پاکستانی فینز اپنے محبوب فنکاروں سے مل پائیں گے اور پاکستانی فنکار ترکی جائیں گے۔

ترک ڈرامے ارطغرل غازی نے پاک ترک پروڈکشن کے نئے دور کا آغاز کر دیا، اب مشترکہ ڈرامے بھی بنیں گی اور فلمیں بھی، ترک اور پاکستانی کمپنیوں میں معاہدہ ہوگیا۔

جلد، ارطغرل غازی کے اہم کردار، ارطغرل، ترگت، بامسی الپ، سلجان خاتون، گُندوز سمیت دیگر اداکار پاکستان آئیں گے اور سب سے ملیں گے۔ پاکستانی فنکار بھی ترکی کا دورہ کریں گے چاہتے ہیں، دو طرفہ تعلق میں پاکستان کو بھی فائدہ پہنچایا جائے۔

پاکستانی اور ترک کمپنی کے معاہدے کے بعد پہلے مرحلے میں ارطغرل غازی کے دو اہم کردار ، ترگت الپ اور بامسی بے پاکستان آئیں گے۔


ای پیپر