file photo

ایم کیوایم کے بانی نے عمران فاروق اور کئی لوگوں کو مارا: مصطفیٰ کمال
21 جون 2020 (18:06) 2020-06-21

کراچی: سربراہ پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم کے بانی نے عمران فاروق اور کئی لوگوں کو مارا۔

پریس کانفرنس میں مصطفیٰ کمال نے کہا کہ جان بوجھ کر عمران فاروق کے فیصلے پر اپنا موقف نہیں دیا، عمران فاروق کے قتل کا فیصلہ لندن اسکارٹ لینڈ یارڈ کے ثبوتوں اور تحقیقات کی روشنی میں ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بانی متحدہ نے عمران فاروق کو نہ چھوڑا، باقی کیسے امید رکھیں، جن لوگوں نے عمران فاروق کو قتل کیا ان کے خاندان بھی تباہ ہوگئے، بانی متحدہ نے ایم کیو ایم کے لڑکوں کو را کا ایجنٹ بنایا۔


ای پیپر