file photo

کورونا وائرس: چین میں ویکسین کی انسانوں پر آزمائش کے دوسرے مرحلے کا آغاز
21 جون 2020 (18:00) 2020-06-21

بیجنگ: چین نے کورونا وائرس کی ممکنہ ویکسین کی انسانوں پر آزمائش کے دوسرے مرحلے کا آغاز کر دیا ہے۔

چین کی اکیڈمی آف میڈیکل سائنسز کے مطابق، کورونا کےلیے ویکسین کی مزید افادیت اور تحفظات کا جائزہ لینے کے لیے دوسرے مرحلے کا آغاز ہو گیا ہے۔ چینی انسٹی ٹیوٹ نے گزشتہ روز انسانوں پر تجرباتی شاٹس کے لیے دوسرے مرحلے کا آغاز کیا۔

دوسرے مرحلے میں ویکسین کی خوراک کا تعین کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں ان ویکسینز کی آزمائش کے لیے مئی سے لے کر اب تک 200 کے قریب افراد کو بھرتی کیا گیا۔ چینی سائنس دان اس وقت چھ ممکنہ ویکسینز پر کام کر رہے ہیں۔ دنیا بھر میں ایک درجن کے قریب ویکسین انسانوں پر آزمائش کے مختلف مراحل میں ہیں۔


ای پیپر