file photo

مکہ مکرمہ کے علاوہ سعودی عرب کے تمام شہروں سے کرفیو ختم
21 جون 2020 (11:32) 2020-06-21

ریاض: مکہ مکرمہ کے علاوہ سعودی عرب کے تمام شہروں سے کرفیو اور دیگر پابندیاں ختم کردی گئیں، تاہم بین الاقوامی پروازوں، سمیت عمرے پر تاحال پابندی برقرار ہے۔ سعودی وزارت داخلہ نے اعلان کردیا۔

تین ماہ کے لاک ڈاؤن کے بعد سعودی عرب میں زندگی معمول کی طرف لوٹنا شروع ہوگئی، تمام ہوٹلوں، سرکاری دفاتر سمیت دیگر تمام جگہوں پر عائد پابندیاں ختم کردی گئی ہیں، باربر شاپس اور سیلون پر سے بھی پابندی ختم کر دہ گئیں ہیں۔ کھیلوں اور سیاحوں پر سے بھی پابندی ختم کردی گئی ہے۔

کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے تمام ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا، سعودی وزارت داخلہ نے انتباہ کیا ہے کہ ضرورت پڑنے پر کرفیو دوبارہ نافذ کیا جا سکتا ہے۔


ای پیپر