file photo

اکیس جون 2020، کا طویل ترین دن اور طویل ترین سورج گرہن
21 جون 2020 (11:25) 2020-06-21

لاہور: دو ہزار بیس کا پہلا سورج گرہن جاری ہے، جو پاکستان کے علاوہ شمالی بھارت، کانگو، سینٹرل افریقن ریپبلک، ایتھوپیا اور چین میں دیکھا گیا۔

ماہرین امراض چشم کا کہنا ہے کہ سورج گرہن براہ راست دیکھنے سے آنکھیں متاثر ہونے اور بینائی جانے کا خدشہ ہے، ملک کے مختلف شہروں میں نماز کسوف بھی ادا کی گئی۔

رنگ آف فائر کا یہ منظر پاکستان کے بعض علاقوں میں جزوی طور پر جبکہ گوادر، سکھر اور لاڑکانہ میں مکمل دیکھا گیا۔ یہ اس سال کا پہلا سورج گرہن ہے، اگلا سورج گرہن 14 دسمبر کو ہوگا جو صرف جنوبی امریکا اور جنوبی افریقہ ہی میں دیکھا جاسکے گا۔


ای پیپر