file photo

چین نے بھارتی فوج کی حرکتوں کو دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا
21 جون 2020 (11:15) 2020-06-21

بیجنگ: چین نے بھارتی فوج کی حرکتوں کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرتے ہوئے وادی گلوان میں ہونے والی جھڑپوں کے بارے میں تفصیلات جاری کر دیں۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ٹویٹر پر کہا کہ لائن آف ایکچوئل کنٹرول کے ساتھ پوری گلوان وادی چین کے حصے میں آتی ہے اور کئی سالوں سے چینی فوجی اس علاقے میں تعینات ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ صورتحال کا سراسر ذمہ دار بھارت ہے۔

ادھر مودی نے بھارتی فوج کی چینی علاقوں میں دراندازی کے الزامات کو سچ ثابت کر دیا، آل پارٹیز کانفرنس میں بھارتی وزیراعظم کا کہنا تھا نہ کوئی بھارتی علاقے میں داخل ہوا اور نہ ہی کسی فوجی چوکی پر قبضہ کیا گیا۔

دوسری جانب بھارت میں اپوزیشن کی جانب سے نریندر مودی پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔ انڈین نیشنل کارنگریس کے رہنما راہول گاندھی نے ٹویٹ کیا کہ مودی نے چین کے آگے اپنی زمین سرنڈر کر دی۔ چینی افواج بھارتی زمین پر نہیں آئیں اور کوئی زمین قبضے سے نہیں گئی تو ہمارے فوجی کیوں مارے گئے؟؟


ای پیپر