جو ایمنسٹی اسکیم لیں گے وہ خوش رہیں گے: شبر زیدی
21 جون 2019 (22:48) 2019-06-21

اسلام آباد: چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا ہے کہ جو ایمنسٹی اسکیم لیں گے وہ خوش رہیں گے اورجونہیں لیں گے انہیں پریشانی ہوگی، ٹریولنگ، یوٹیلٹی بلز، بینک ٹرانزیکشن سمیت تمام معلومات ایف بی آر کے پاس ہیں، ایمنسٹی اسکیم کیلئے شناختی کارڈ،موبائل نمبرکی بنیادڈیٹا انٹری ممکن ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرمملکت برائے ریونیو حماد اظہر ، چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی اور نادراحکام نے پریس کانفرنس کی ، نادراحکام نے کہا اثاثوں کی انکوائری کیلئے آن لائن ایپ متعارف کروائی ہے، ویب کے ذریعے تفصیلات آن لائن بھی دیکھی جاسکتی ہیں، ویب سائیٹ اردو اور انگریزی زبانوں میں ہے، شناختی کارڈیاایف بی آر کے دیے گئے نمبر سے لاگ ان ہوا جاسکتا ہے ۔

نادراحکام کا کہنا تھا ایپ پر کوئی بھی شخص کسی دوسرے شخص کا ڈیٹا نہیں دیکھ سکتا، ایپ کے ذریعے ہر شخص اپنا ڈیٹا خود دیکھ سکے گا، معلومات چیک کرنے کیلئے فیملی سے متعلق کچھ سوالات پوچھے جائیں گے، معلومات چیک کرنے کے 500روپے چارجز ادا کرنے ہوں گے۔چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی نے پریس کانفرنس میں کہا سیکیورٹی چیک مکمل طور پر ایکٹوہوگی، مقدار آ کے پاس معلومات سے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے میں درستگی ہو گی، ہم نہیں کہہ رہے کون ٹیکس ایبل ہے کون نہیں، میری پہلی ہدایت ہی یہ تھی کہ چھاپے نہیں ماریں گے۔

شبر زیدی کا کہنا تھا ہم کسٹمرسیڈیل کرناہی نہیں چاہتے، جوبھی معلومات بینکس سے ملیں گی ہم حاصل کریں گے، ایک کی معلومات دوسرے کونہیں دی جائیں گی۔چیئرمین ایف بی آر نے کہا جواسکیم لے گااورجونہیں لیگادونوں صورتوں میں ہمارافائدہ ہے، جواسکیم لیں گے وہ خوش رہیں گیاورجونہیں لیں گیانہیں پریشانی ہوگی، شہری شناختی کارڈ کی بنیاد پر اپنی آن لائن معلومات لیس کیں گے۔

ان کا کہنا تھا ہم نیکسی کے مخالف چھاپے مارے، آج س ڈیٹاکی رسائی عوام کودیدی گئی ہے، ٹریولنگ، یوٹیلٹی بلز، بینک ٹرانزیکشن سمیت تمام معلومات ایف بی آر کے پاس ہیں۔ شبر زیدی نے کہا پاکستان نئیدورمیں داخل ہورہاہے،بینک ٹرانزیکشن اوریوٹیلٹی بلوں سمیت تمام معلومات ایف بی آر کے پاس ہیں، شہری ایف بی آرسے آن لائن ڈیٹابیس سے معلومات لیس کیں گے، آن لائن پروفائل سسٹم میں سیکیورٹی فیچرزکابھی خیال رکھا گیاہے، کسی کی ذاتی معلومات کوئی دوسراشخص حاصل نہیں کر سکے گا۔


ای پیپر