آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کو اہم میچ میں شکست دیدی
21 جون 2019 (00:06) 2019-06-21

ناٹنگھم : کرکٹ ورلڈ کپ کے 26ویں میچ میں آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کو 48 رنز سے شکست دیدی ، 382 رنز ہدف کے تعاقب میں بنگالی ٹائیگرز 333 رنز بنا سکے۔آسٹریلوی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ، اوپننگ بلے باز ڈیوڈ وارنر نے 147 گیندوں پر 166 رنز کی اننگ کھیلی جس میں 5 چھکے اور 14 چوکے شامل تھے۔ فنچ نے 51 گیندوں پر 53 سکور کیے جس میں 2 چھکے اور پانچ چوکے شامل تھے۔


ای پیپر