Source : Social Media

میرے حلقے میں ٹکٹ والا ہو یا بغیر ٹکٹ کے سب کو شکست ہو گی :چوہدری نثار
21 جون 2018 (21:55) 2018-06-21

اسلام آباد:مسلم لیگ ن بانی رہنما چوہدری نثار نے مخالفین کو زبردست پیغام دیدیا ،انہوں نے کہا میرے حلقے سے ٹکٹ والا ہو یا بغیر ٹکٹ والا سب کو شکست ہو گی ،انہوں نے کہا الیکشن کے دنوں میںکھڑے ہو کر تقریریں کرنا آسان اور حلقے کے لوگوں کی خدمت کرنا اور بات ہے ۔


روات میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا کہ اقتدار میں آکر اپنی جیبیں نہیں بھریں، نہ ہی فیکٹریاں اور پیٹرول پمپ بنائے۔ واحد شخض ہوں جو آٹھ بار ممبر قومی اسمبلی بنا لیکن آج تک کسی کے خلاف انتقامی کارروائی نہیں کی۔ سابق وفاقی وزیر داخلہ چو ہدری نثار نے کہا ہے کہ نواز شریف کو کہا کہ خوشامد کرنے والا نہیں سچ بولنے والا وفادار ہوتا ہے۔ سیاست میں اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کرسکتا۔ کراچی آپریشن نواز شریف یا کسی اور نے نہیں بلکہ میں نے شروع کیا۔

انہوں نے کہا کہ آج کا جلسہ دیکھ کر میرا حوصلہ مزید بڑھ گیا ہے، مخالفین میرے مقابلے میں ایک چھوٹی سی جلسی بھی نہیں کر سکے۔سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ مخالفین کا میرے حلقے سے کوئی تعلق نہیں، الیکشن میں آستینیں چڑھا کر تقریریں کرنا آسان کام ہے لیکن حلقے کے کام کرانا بہت مشکل۔ میں نے اپنے حلقے میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے۔ چوہدری نثار نے مزید کہا کہ میرے حلقے میں ٹکٹ والا ہو یا بغیر ٹکٹ کے، سب کو شکست ہوگی۔


ای پیپر