Source : Yahoo

زعیم قادری کی تحریک انصاف میں شمولیت سے متعلق بڑی خبر
21 جون 2018 (20:08) 2018-06-21

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے رہنماعبدالعلیم خان نے زعیم قادری کو تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت دے دی، تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان نے کہا کہ زعیم قادری فیصلہ کریں، ان کا خیر مقدم کریں گے.

مسلم لیگ (ن) کی اصلیت سامنے آگئی ہے، (ن) لیگ نے ہمیشہ کارکنوں کا استحصال کیا۔جمعرات کو عبدالعلیم خان نے کہا کہ زعیم قادری پختہ سیاسی رہنما ہیں انہیں انکا حق ملنا چاہیے، زعیم قادری فیصلہ کریں، ان کا خیر مقدم کریں گے، مسلم لیگ (ن) کی اصلیت سامنے آگئی ہے، (ن) لیگ نے ہمیشہ کارکنوں کا استحصال کیا۔


ای پیپر