Source : Yahoo

زعیم قادری کی دھواں دار پریس کانفرنس کے بعد مسلم لیگ ن کا پہلا ردعمل سامنے آگیا
21 جون 2018 (19:48) 2018-06-21

لاہور: مسلم لیگ ن کے سرکردہ رہنما پنجاب کی جان سمجھے جانے والے زعیم قادری کی دھواں دار پریس کانفرنس کے بعد ن لیگ کا پہلا ردعمل سامنے آگیا،شہباز شریف نے زعیم قادری کو منانے کیلئے رانا مشہور اور سعد رفیق کو بھی بھیجا لیکن ایسا نہ ہو سکا ۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ( ن ) کے رہنما رانا مشہور کا کہنا ہے کہ سارے معاملات گھر بیٹھ کر حل ہوسکتے تھے لیکن زعیم قادری نے جلد بازی کی اور انہیں انتہائی قدم اٹھانے کی ضرورت نہیں تھی۔ سابق وزیرتعلیم پنجاب رانا مشہود نے زعیم قادری کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی کا حق ہوتا ہے وہ جس امیدوار کو جہاں مناسب سمجھے اسے وہاں سے الیکشن لڑائے اور زعیم قادری کی صوبائی اسمبلی کی ٹکٹ میں کوئی ابہام نہیں تھا لیکن وہ این اے کی سیٹ پر الیکشن لڑنے کی خواہش رکھتے تھے۔

رانا مشہور کا کہنا تھا کہ ٹکٹوں کی تقسیم حمزہ شہباز نے نہیں پارلیمانی بورڈ نے کی، سمجھ نہیں آئی انہوں نے حمزہ کو کیوں ٹارگٹ کیا جب کہ سارے معاملات گھر بیٹھ کر حل ہوسکتے تھے، انتہائی قدم اٹھانے کی ضرورت نہیں تھی، زعیم قادری نے جلد بازی کی۔ انہوں نے کہا زعیم قادری کی پارٹی کیلئے خدمات اور وابستگی تھی ان کی علیحدگی بہت افسوسناک بات ہے۔

واضح رہے زعیم قادری نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حمزہ شہباز سن لو لاہور تمہارے اور تمہارے باپ کی جاگیر نہیں جبکہ میں تمہارے بوٹ پالش نہیں کرسکتا۔


ای پیپر