بنی گالہ میں پی ٹی آئی کے کارکنوں نے عمران خان کو گھر میں محصور کردیا

21 جون 2018 (18:54)

بنی گالہ : بنی گالہ میں پی ٹی آئی کے سیکڑوں کارکنوں کا ٹکٹوں کی غیر منصفانہ تقسیم پرمسلسل چوتھے روز بھی دھرنا جاری رہا ٗپارٹی چیئرمین عمران خان اپنے گھر میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔


تفصیلات کے مطابق بنی گالہ میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے گھر کے باہر ملک بھر سے آئے سینکڑوں پارٹی کارکن انتخابی ٹکٹوں کی غیر منصفانہ تقسیم پر مسلسل چوتھے روز بھی دھرنا دیئے رکھا ۔ بنی گالہ میں احتجاج ختم کرانے کے لیے عمران خان اور پارٹی رہنماؤں کی بارہا یقین دہانیاں بھی رائیگاں چلی گئیں۔


چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اپنے گھر میں محصور ہوکر رہ گئے جب کہ کارکنوں کا کہنا ہے کہ وہ ٹکٹ لے کر ہی جائیں گے۔

مزیدخبریں