بگ باس میں سلمان خان کے ساتھ کترینہ بھی جلوہ گر ہوں گی

21 جون 2018 (17:12)

نئی دہلی : سلمان خان کے معروف ٹی وی شو بگ باس کے شروع ہونے میں کچھ ہی مہینے باقی ہیں اور انتظامیہ نے اس مرتبہ کچھ ’انوکھا‘ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق شو کیلئے رجسٹریشن کا آغاز ہو چکا ہے اور اس مرتبہ انتظامیہ ’’جوڑیوں‘‘ کی تلاش میں ہیں لیکن اس کیساتھ ہی پروگرام میں ’ایکس فیکٹر‘ میں مزید اضافے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ اس مرتبہ سلمان خان کیساتھ کترینہ کیف بھی میزبانی کے فرائض سرانجام دیں گی ۔چونکہ انتظامیہ نے پروگرام میں ’ایکس فیکٹر‘ کے اضافے کا فیصلہ کر لیا ہے اس لئے پروگرام میں فحش فلموں کی اداکارائوں، ہم جنس پرستوں اور فحاشائوں کو بھی شرکت کی دعوت دی جائے گی اور اس سلسلے میں جو پہلا نام سامنے آیا ہے وہ ’’شانتی ڈائنامائٹ‘‘ کا ہے جو کہ فحش فلموں میں کام کرنے والی چند بھارتی اداکارائوں میں سے ایک ہیں۔


اس حوالے سے شانتی ڈائنامائٹ سے تصدیق کی ہے اور نہ ہی تردید کی ہے تاہم فلم انڈسٹری سے لگائو رکھنے والے افراد کا کہنا ہے کہ شانتی ڈائنامائٹ کی شرکت کوئی ’انہونی‘ نہیں ہو گی ۔

مزیدخبریں