Source : Yahoo

نواز شریف اور مریم کا نا م ای سی ایل میں شامل کرنے کا معاملہ زیر غور
21 جون 2018 (16:39) 2018-06-21

اسلام آباد :نگران وزیر اطلاعات بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ کابینہ کے فیصلے پر ہی نام ای سی ایل میں ڈالا جاتا ہے‘ بلیک لسٹ میں نام ڈالنا کسی بھی وقت ہوسکتا ہے‘ ہمیں نیب کورٹ سے درخواست آئی ہے کہ مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وفاقی وزیر اطلاعات بیرسٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور صاحبزادی مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ نیب نے نواز شریف اور مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے کہا ہے لہذا یہ معاملہ کمیٹی میں زیر غور ہے۔

گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا بلیک لسٹ میں نام ڈالنا کسی بھی وقت ہوسکتا ہے ہم نے قوم سے وعدہ بھی کیا ہے اور یہ آئینی ذمہ داری بھی ہے کہ الیکشن بروقت ہوں۔ ہمیں نیب کورٹ سے درخواست آئی ہے کہ مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔ اس مقصد کے کئے کمیٹی بنائی گئی ہے اور اس پر غور وفکر ہورہا ہے۔

نواز شریف ابھی ملک سے باہر ہیں جب وہ آئیں گے تو پھر اس معاملے پر فیصلہ کرلیں گے۔ الیکشن صاف شفاف ہونا ہی نہیں بلکہ نظر آنا بھی ضروری ہے۔ الیکشن کے معاملے پر نگران وزیراعظم دل جمعی سے کام کررہے ہیں۔ جانبداری کے الزام پر عہدے سے ہٹانے پر غور ہونا چاہئے ہماری ذمہ داری ہے پرامن الیکشن ہونے چاہئیں الیکشن کے لئے سکیورٹی میسر کی جائے گی۔


ای پیپر