Source : Yahoo

زعیم قادری کا آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ
21 جون 2018 (16:03) 2018-06-21

لاہور :مسلم لیگ ن کیلئے ایک کے بعد ایک بڑی مشکلات کھڑی ہو رہی ہیں پارٹی کو چھوڑنے والوں میں ایک اور بڑا نام شامل ہو گیا ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما زعیم قادری نے آزاد حیثیت سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ایسی خبریں آ رہی ہیں کہ مسلم لیگ ن کا ٹکٹ نہ ملنے پر سابق ترجمان پنجاب حکومت زعیم قادری نے آزاد حیثیت سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

اس کا باضابطہ اعلان پریس کانفرنس میںکرینگے ۔ زعیم قادری کے علاوہ ن لیگ کے مزید 2 رہنما عمران شاہ اور آصف رضا بیگ بھی آزاد حیثیت میں الیکشن لڑیں گے۔ذرائع کے مطابق زعیم قادری این اے 133 ، عمران شاہ پی پی 166 اور آصف رضا بیگ پی پی 167 سے آزاد حیثیت میں الیکشن میں حصہ لیں گے۔


ای پیپر