Source : Yahoo

میرا نام ای سی ایل میں نہیں بلیک لسٹ میں تھا :زلفی بخاری
21 جون 2018 (14:43) 2018-06-21

اسلام آباد : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے دوست زلفی بخاری نے کہا ہے کہ عدالت میں ثابت ہوگیا میرا نام بلیک لسٹ میں ہے‘ میرا نام بلیک لسٹ میں تھا ای سی ایل میں نہیں‘ میرا نام بلیک لسٹ میں ڈالنے کی کوئی وجہ نہیں۔

جمعرات کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زلفی بخاری نے کہا کہ ٹیلی فون کسی نے نہیں کیا، ایئرپورٹ پر درخواست لکھ کر دی، میرا نام بلیک لسٹ میں تھا، ای سی ایل میں نہیں، نام بلیک لسٹ میں ڈالنے کا کسی نوٹس کے ذریعے نہیں بتایا گیا۔

انہوں نے کہا قانون کے مطابق آگے بڑھیں گے، نیب کا احترام ہے، وکلا کی مشاورت سے چلوں گا، نیب بلانا چاہے تو جا کر اپنے بزنس کے بارے میں بتا سکتا ہوں۔


ای پیپر