پاکستان میں عید الاضحیٰ یکم اگست کو ہوگی
21 جولائی 2020 (22:02) 2020-07-21

کراچی : پاکستان میں ذوالحجہ کا چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد ملک میں یکم ذوالحجہ 1441 ہجری بروز جمعرات 23 جولائی اور عیدالاضحیٰ یکم اگست بروز ہفتہ ہوگی۔

ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں ہوا جس کی صدارت چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے کی۔

اجلاس کے بعد مفتی منیب الرحمان نے چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا۔


ای پیپر