چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمان پی بی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبر منتخب
21 جولائی 2020 (21:10) 2020-07-21

لاہور: پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کی غیر معمولی جنرل کونسل کا اجلاس آج ہوا۔ پی بی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز کیلئے 3 منتخب ممبرز کی سیٹوں میں اضافے کی قرار داد منظور کی گئی۔ چیئرمین نئی بات میڈیا نیٹ ورک پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمان پی بی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا ممبر منتخب کر لیا۔

اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمان کا کہنا تھا میڈیا انڈسٹری کے مسائل کے حل کے لیے بھرپور کوشش کریں گے۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے الیکشن میں حصہ لینے کا مقصد انڈسٹری کے مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی کوشش ہے۔ چینل ٹوئنٹی فور کے محسن نقوی اور مہران ٹی وی کے غلام نبی مورائی بھی بورڈ آف ڈائریکٹر کے ممبر منتخب ہوئے ہیں۔


ای پیپر