وبا ء کیخلاف کامیابیوں کو احتیاط سے ہی برقرار رکھا جا سکتا ہے : آرمی چیف
21 جولائی 2020 (20:39) 2020-07-21

راولپنڈی: پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وباء کے دوران عید الاضحی اور محرم الحرام کے دوران زیادہ سے زیادہ احتیاط برتنے کی ضرورت ہے، وبا ء کیخلاف کامیابیوں کو احتیاط سے ہی برقرار رکھا جا سکتا ہے، پاکستان کی سیکیورٹی کو درپیش ہر خطرے کا موثر جواب دیا جائے گا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سربراہی میں راولپنڈی جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو)میں 233ویں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس کے دوران ملک کی اندرونی وبیرونی سیکیورٹی کے تناظرمیں آپریشنل تیاریوں پرغور کیا گیا ،خطے کی سکیورٹی صورتحال پر پاک فوج کے سپہ سالار نے تمام فارمیشنزکی تیاریوں کو سراہا۔کور کمانڈرز کانفرنس کے دوران مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کا بھی جائزہ لیا گیا،کور کمانڈرز نے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو خراج تحسین پیش کیا، آئندہ ماہ اگست کو بھارتی غیر قانونی اقدام کو ایک سال ہو جائے گا۔

  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ٹڈی دل اور کورونا وائرس کے خلاف سول انتظامیہ کی مدد کرنے پر فارمیشنز کے تعاون کو سراہا۔کور کمانڈرز کانفرنس کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ عید الاضحی اور محرم الحرام کے دوران زیادہ سے زیادہ احتیاط برتنے کی ضرورت ہے، وبا کیخلاف کامیابیوں کو احتیاط سے ہی برقرار رکھا جا سکتا ہے۔پاکستان کی سیکیورٹی کو درپیش ہر خطرے کا موثر جواب دیا جائے گا۔


ای پیپر