دوہری شہریت معاملہ پر زلفی بخاری حقائق سامنے لے آئے
21 جولائی 2020 (17:13) 2020-07-21

اسلام آباد:وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاحت و سمندر پار پاکستانیز زلفی بخاری نے کہا کہ دوہری شہریت کے حوالے سے وزیراعظم کے بیان کو سیاق وسباق سے ہٹ کر لیا گیا ۔ شہباز گل ‘معیدیوسف اورندیم افضل چن کے پاس غیرملکی پاسپورٹ نہیں۔ اگر کوئی مشیر غیر ملکی رہائش رکھتا ہے تو بتایا جائے کہ قانون کہاں ٹوٹاہے؟ اس بات کو تسلیم کرتا ہوں کہ میری دہری شہریت ہے۔

صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئےزلفی بخاری کا مزیدکہنا تھا کہ وزیراعظم کی دعوت پر ڈونلڈ ٹرمپ کو بھی کابینہ اجلاس میں مدعو کیا جا سکتاہے ۔ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے لئے پارلیمنٹ کے اگلے سیشن میں قانون سازی متوقع ہے۔

زلفی بخاری کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی ٹی ڈی سی میں ڈائون سائزنگ واپس نہیں ہو گی، بہتر ہے پی ٹی ڈی سی ملازمین گولڈن ہینڈ شیک لیں۔ جہانگیر ترین کی نواز شریف سے ملاقات کا علم نہیں، جہانگیر ترین کے معاملے سے کچھ لینا دینا نہیں ۔


ای پیپر