سرکاری ملازمین کیلئے اہم خبر ،بڑی رعایت ختم
21 جولائی 2020 (17:02) 2020-07-21

کراچی:سندھ حکومت کی جانب سے سال 2018 میں سرکاری ملازمت کے لیے عمر کی حد میں 15 سال کی رعایت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کی مدت 30 جون 2020کو ختم ہوگئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق عمر میں رعایت پولیس اور پبلک سروس کمیشن کے تحت کمیشن کے امتحان کی ملازمت کے لیے نہیں دی گئی تھی۔نوٹیفکیشن کی مدت ختم ہونے کے حوالے سے ملازمت کے حصول میں سرگرم اور درخواست گزاروںنے سندھ حکومت اور وزیراعلی سید مراد علی شاہ سے اپیل کی ہے کہ عمر کی حد میں رعایت کے نوٹیفکیشن کی مدت میں اضافہ کیا جائے کیونکہ کورونا وائرس کے باعث گزشتہ پانچ ماہ سے سرکاری ملازمت کے لیے جمع کرائے گئے فارم اور انٹرویوز اور نئی ملازمتوں کے اعلان میں تاخیر سے وہ رعایت سے مستفید نہیں ہوسکیں ہیں۔

اس سلسلے میں صوبائی وزیر اطلاعات مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ اس بارے میں انہیں معلوم نہیں۔


ای پیپر