file photo

کورونا وائرس کی ویکسین کے حوالے سے اچھی خبر سامنے آ گئی
21 جولائی 2020 (11:08) 2020-07-21

لندن: کورونا وائرس کے حوالے سے ایک اچھی خبر سامنے آ گئی، برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی میں بنائی گئی کورونا ویکسین کے ابتدائی نتائج نہ صرف محفوظ رہے بلکہ وائرس کے خلاف جسم کے مدافعتی نظام کو مضبوط بھی بنا رہے ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق آکسفورڈ یونیورسٹی میں تیار کی گئی اس ویکسین کا تجربہ ایک ہزار 77 افراد پر کیا گیا اور ان کے جسم میں ویکسین انجیکشن کے ذریعے داخل کی گئی تاکہ ان کا جسم ایسے اینٹی باڈیز اور ٹی سیلز بناسکے جو کورونا وائرس کا مقابلہ کرسکیں۔

ماہرین کے مطابق اب تک کے نتائج نہایت امید افزا ہیں تاہم فی الحال یہ کہنا ممکن نہیں ہے کہ یہ ویکسین کورونا سے تحفظ فراہم کرنے کے لیے کافی ہے یا نہیں۔


ای پیپر