file photo

کرکٹ شائقین کیلئے بری خبر، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2020 ملتوی
21 جولائی 2020 (10:52) 2020-07-21

لندن: کرکٹ شائقین کے لئے بری خبر، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کرونا وائرس کے باعث ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2020 ملتوی کر دیا۔

آسٹریلیا میں شیڈیول 2020 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ملتوی، فیصلہ آئی سی سی اجلاس میں کیا گیا۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اب لگاتار دو سال 2021 اور 2022 میں منعقد ہوں گے۔ آئی سی سی نے ابھی میزبان ممالک کا اعلان نہیں کیا۔

آئی سی سی اجلاس میں بھارت میں شیڈیول ایک روزہ کرکٹ ورلڈکپ کی تاریخ کو 6 ماہ کے لیے آگے بڑھا دیا گیا۔ میگا ایونٹ اب فروری اور مارچ کے بجائے اکتوبر اور نومبر میں کھیلا جائے گا۔


ای پیپر