file photo

محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر شہروں میں مزید بارش کی پیشگوئی کردی
21 جولائی 2020 (10:47) 2020-07-21

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش، سرگودھا، چنیوٹ، جھنگ اور وہاڑی میں بھی بادل برس پڑے، محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر شہروں میں آج مزید بارش کی پیشگوئی کردی۔

ملک کے مختلف شہروں میں ساون اپنے جوبن پر، شہری علاقوں ميں اربن فلڈنگ کا خدشہ۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے ہلکی اور تیز بارش سے موسم خوشگوار۔

لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں بارش، آسمان نے سرمئی بادلوں کی ردا اوڑھ لی، موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے، سڑکوں پر پانی کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر۔ اس کے علاوہ کراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بوندا باندی ہوئی۔

ادھر مون سون بارش سے نمٹنے کیلئے واسا کے ہیڈ آفس میں کنٹرول روم قائم، نشیبی علاقوں میں کیمپ لگا دیئے گئے۔ اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، مشرقی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی، ندی نالوں میں تیزی کا بھی امکان ہے۔


ای پیپر