مہوش حیات کی مشکل ورزش کرتے ویڈیو وائرل
21 جولائی 2019 (22:35) 2019-07-21

کراچی : معروف اداکارہ مہوش حیات نے مشکل ورزش کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکارہ نے اپنی ویڈیو ایک پرمزاح کیپشن کے ساتھ شیئر کی ۔انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ بچپن میں امی کہتی تھیں الٹا لٹکا دوں گی اور اب ہم یہ سب ورزش کرنے کے لئے کرتے ہیں ۔اداکارہ نے مزید لکھا کہ ورزش کرنا انہیں اب بھی ایک سزا ہی لگتی ہے ۔ اس سے قبل بھی اداکارہ اپنی ورزش کرتے ہوئے اور جِم کی تصاویر اور ویڈیوز اپلوڈ کرتی رہتی ہیں ۔


ای پیپر