عمران خان کی ٹرمپ سے ملاقات کل ہو گی
21 جولائی 2019 (20:24) 2019-07-21

واشنگٹن: وزیراعظم عمران خان کل پیر کو وائٹ ہا وس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کرینگے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ وائٹ ہا وس ملاقات میں شرکت کریں گے۔

امریکی صدر ٹرمپ وزیراعظم سمیت پاکستانی وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دینگے جس کے بعد دونوں رہنماوں کے درمیان ملاقاتوں کے دو دور ہونگے۔ عمران خان پاکستانی کمیونٹی سے خطاب اور امریکی میڈیا سے گفتگو بھی کرینگے۔امریکی دورہ میں مختلف کمپنیوں کے سربراہان اور کارپوریٹ لیڈرز کے ساتھ ڈنر بھی طے ہیں۔ وزیراعظم 23 جولائی کو امریکی ادارہ برائے امن سے خطاب کریں گے۔

وہ پاکستان کانگریشنل کاکس کے ارکان سے بھی ملیں گے۔اپنے دورے میں وزیراعظم عمران خان سپیکر ایوان نمائندگان نینسی پلوسی سمیت اہم سیاسی رہنماوں سے بھی ملاقات کرینگے۔


ای پیپر