فوٹو بشکریہ فیس بک

ورلڈ کپ فائنل میں انگلینڈ کو 6 رنز دینا غلطی تھی: امپائر دھرما سینا
21 جولائی 2019 (16:38) 2019-07-21

لندن: ورلڈ کپ فائنل میں اوور تھرو پر 5 کی بجائے 6 رنز کیوں نوازے، آئی سی سی امپائر دھرما سینا نے خاموشی توڑ دی

کہتے ہیں انگلینڈ کو 6 رنز دینے کا فیصلہ باہمی مشاورت سے کیا گیا تھا، باہمی مشاورت کی آڈیو ریکارڈ کا حصہ ہے۔ دھرما سینا نے اسے غلطی مان کر اعتراف تو کیا، لیکن ساتھ ہی بولے اس فیصلے پر انہیں کوئی پچھتاوا نہیں۔

دھرماسینا نے مزید کہا ٹی وی کے ری پلے دیکھ کر کمنٹ کرنا بہت آسان ہوتا ہے، لیکن امپائرنگ کے دوران لکثری ٹی وی موجود نہیں ہوتے جہاں سے دیکھ کر امپائر مکمل درست فیصلے کر لیں۔

آئی سی سی امپائر نے کہا انہیں اس فیصلے پر کبھی بھی پچھتاوا نہیں ہو گا۔


ای پیپر