فوٹو بشکریہ فیس بک

امریکا میں عمران خان کی سرمایہ کاروں سے ملاقات
21 جولائی 2019 (11:51) 2019-07-21

واشنگٹن: وزیراعظم عمران خان تین روزہ سرکاری دورے پر امریکا کے دارلحکومت واشنگٹن میں موجود ہیں۔ وزیراعظم سے پاکستانی امریکن بزنس مین جاوید انور اور طاہر جاوید نے ملاقات کی۔

ملاقات میں سرمایہ کاروں کا وفد بھی شامل تھا۔ وزیراعظم نے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقعوں کے حوالے سے بتایا۔ طاہر جاوید ڈیموکریٹ پارٹی کے اہم رکن ہیں

اس سے پہلے وزیراعظم عمران خان کا پاکستان ہاؤس پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا، پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے سبز ہلالی پرچم لہرائے گئے۔

دورے کے دوران وائٹ ہاؤس میں وزیر اعظم کی امریکی صدر سے ملاقاتوں کی دو نشستیں ہوں گی، پہلی اوول آفس اور دوسری کیبنٹ روم میں ہوگی، وزیر اعظم عمران خان واشنگٹن میں عالمی بینک کے وفد سے مذاکرات بھی کریں گے۔


ای پیپر