فوٹو بشکریہ فیس بک

مکی آرتھر پی سی بی کیساتھ مزید کام کرنے کے خواہش مند
21 جولائی 2019 (11:24) 2019-07-21

لاہور: قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر پی سی بی کرکٹ کمیٹی کی میٹنگ میں شرکت کریں گے اور اجلاس میں اپنی پرفارمنس پر تفصیلی بریفنگ دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ہیڈ کوچ لاہور میں شیڈول اجلاس میں اپنی کارکردگی پر رپورٹ پیش کریں گے۔ اجلاس میں کپتان سرفراز احمد کو بھی طلب کرنے کا امکان ہے۔ وہ پی سی بی کے ساتھ مزید کام کرنے کے خواہش مند ہیں۔ منیجر طلعت علی ملک اپنی رپورٹ پی سی بی کو بھجوا چکے ہیں۔

واضح رہے کہ پی سی بی کرکٹ کمیٹی کی میٹنگ 30 جولائی کو طلب کرنا چاہتا ہے۔ کمیٹی کے رکن مصباح الحق امریکہ سے اور وسیم اکرم کینیڈا سے ویڈیو لنک کے ذریعے میٹنگ میں شریک ہوں گے۔


ای پیپر