سکرین شوٹ

ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردی کے 2 واقعات میں 5 پولیس اہلکار شہید
21 جولائی 2019 (10:38) 2019-07-21

ڈیرہ اسماعیل خان میں صبح سویرے دہشتگردی کے 2 واقعات پیش آگئے، جس میں 5 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پہلا واقعہ کوٹلہ سیداں چیک پوسٹ پر پیش آیا جہاں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 اہلکار شہید ہوگئے۔ شہداء کی میتیں ڈسٹرکٹ ہسپتال لے جائی گئیں تو گیٹ پر خودکش حملہ کردیا گیا۔ جس سے وہاں مزید 3 پولیس اہلکار شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔

پے درپے واقعات کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور سرچ آپریشن شروع کردیا۔


ای پیپر