کرینہ کپور سات سال کے بعد شاہ رخ خان کے ساتھ فلم میں کام کررہی ہیں

21 جولائی 2018 (17:47)

ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور 7 سال بعد فلم ’سیلوٹ‘ میں شاہ رخ خان کی ہیروئن بنیں گی۔


تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کی صف اول کی اداکارہ کرینہ کپور خان اور کنگ خان کے درمیان 6 سال قبل فلم ’’را ون‘‘ کے سیٹ پر ہونے والی لڑائی کے بعد دونوں اداکاروں نے ایک دوسرے کے ساتھ کام نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور یہی وجہ تھی کہ دونوں نے 7 سال تک کوئی بھی پروجیکٹ ساتھ نہیں کیا۔ کرینہ کپور نے شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان کیاسٹور کی تقریب میں بھی شرکت نہیں کی۔


تاہم اب کافی سالوں بعد دونوں کے درمیان برف پگھلنا شروع ہوگئی ہے اور وہ ایک ساتھ کام کرنے پر راضی ہوگئے ہیں، دونوں سات سال بعد فلم ’سیلوٹ ‘ میں جلوہ گر ہونے جارہے ہیں۔رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی بے بو کرینہ کپور بھارتی خلاء باز راکیش شرما کی زندگی پر بننے والی فلم ’سیلوٹ‘ میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ مرکزی کردار میں نظر آئیں گی جس میں وہ راکیش شرما کی اہلیہ مدھو کا کردار ادا کریں گی۔

مزیدخبریں