ملک میں صدارتی انتخابات رواں سال اگست میں ہوں گے
21 جولائی 2018 (14:32) 2018-07-21


اسلام آباد: ملک میں صدارتی انتخاب اگست کے تیسرے ہفتے میں ہوں گے ، جبکہ صدر ممنون حسین کے عہدے کی مدت آٹھ ستمبر کو پوری ہو جائے گی‘عام انتخابات 25جولائی کو ہوں گےاگست کے پہلے ہفتے میں وزیراعظم ‘اسپیکر ،ڈپٹی اسپیکر چاروں صوبوں کے وزرائے اعلی اور کابینہ تشکیل دی جائیگی جس کے بعد صدر مملکت کا انتخاب کیاجائیگا۔


تفصیلات کے مطابق صدر مملکت کے انتخاب کے بعد چاروں صوبوں کے گورنرز تبدیل کئے جائیں گے ۔ہفتہ کو الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق نئی اسمبلیوں کا حلف کے بعد پہلا کام صدارتی انتخاب ہوگا، آئین کے تحت صدارتی انتخابات 8 جولائی سے 8 اگست کے درمیان ہونا تھے، اسمبلیاں موجود نہ ہونے کے باعث صدارتی انتخاب اگست کے تیسرے ہفتے میں ہوگا۔


عام انتخابات 25جولائی کو ہوں گے جبکہ اگست کے پہلے ہفتے میں وزیراعظم ،اسپیکر ،ڈپٹی اسپیکر چاروں صوبوں کے وزرائے اعلی اور کابینہ تشکیل دی جائے گی جس کے بعد صدر مملکت کا انتخاب کیاجائیگاجبکہ صدر مملکت کے انتخاب کے بعد چاروں صوبوں کے گورنرز تبدیل کئے جائیں گے ۔ واضح رہے کہ اسمبلیاں موجود نہ ہونے کی صورت میں عام انتخابات کے ایک ماہ کے اندر صدارتی انتخاب کرانا ہوتا ہے۔


ای پیپر