Molana Fazlurehman Big Announcement
21 جنوری 2021 (23:05) 2021-01-21

کراچی:پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے صدر اور جمعیت علمائے اسلام ف کے امیر مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ اسرائیل کو کسی کا باپ تسلیم نہیں کراسکے گا ،امریکی صدر جوبائیڈن اعلان کریں کہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت بنانے کا فیصلہ واپس لے ،پانچ فروری کو راولپنڈی میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں گے۔

مولانا فضل الرحمان نےاسرائیل نا منظور ملین مارچ سے خطاب پر مسجد اقصیٰ کے امام و خطیب اور حماس کے قائد کا شکریہ ادا کرتاہوں۔مولانا فضل الرحمن  نےعربی میں مسجد القصی کے خطیب اور اسماعیل ہانیہ کو پیغام دیا،ان کا شکریہ ادا کیا۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ  فلسطینی بھائیوں کو واضح پیغام دیتا ہوں کہ پاکستانی قوم خون کے آخری قطرے تک آپ کے ساتھ کھڑے رہیں گے،جب تک فلسطین اور مسجد اقصی کو یہودیوں کے پنجے سے آزادی نہیں ملتی پاکستان اور دنیا کا کوئی مسلمان خاموش نہیں بیٹھے گا۔

انہوں نے کہا شاہ فیصل نے فرمایا تھا کہ تمام عرب اسرائیل کو تسلیم کرلیں ہم نہیں کریں گے،بانی پاکستان نے کہا تھا کہ اسرائیل نے مسلمانوں کی پیٹھ میں خنجر گھونپا ہم کبھی اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گے۔امت مسلمہ ان آوازوں کو بھولی نہیں۔قرار داد پاکستان کا حصہ ہے کہ بانی پاکستان نے کہا یہودی فلسطینی زمینوں میں اپنی آبادیاں بنارہے ہیں اس عمل کو تسلیم نہیں کرتے۔

انہوں نے کہا کہ  فارن فنڈنگ کیس میں بتایا ہے کہ عمران خان کو الیکشن کے لیے پیسہ دو دشمن ملکوں سے آیا۔اسرائیلیوں نے بھی اس فنڈ میں حصہ ڈالا۔جو میں نے کہا کہ عمران خان یہودیوں کا ایجنٹ ہے وہ آج سچ ثابت ہورہا ہے۔جو کچھ کرلو میری آواز کرہ ارض کے کونے کونے تک پہنچ چکی ہے۔مولانا فضل الرحمن نے واشگاف اعلان کیاکہ اسرائیل کو کسی کا باپ تسلیم نہیں کرسکے گا۔


ای پیپر