PM Imran Khan New Statement about Foreign Funding Case
21 جنوری 2021 (22:46) 2021-01-21

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان نے حکومتی ترجمانوں اور پارٹی رہنمائوں کو فارن فنڈنگ پر فرنٹ فٹ پر کھیلنے اور اپوزیشن کو ٹم ٹائم دینے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ تحریک انصاف نے کبھی فارن فنڈنگ نہیں لی، اپوزیشن کی بڑی جماعتیں غیر ملکی فنڈنگ لیتی رہی ہیں، بجلی ماضی کے حکمرانوں کے مہنگے پلانٹس کے معاہدوں کی وجہ سے مہنگی ہو رہی ہے۔

 وزیراعظم عمران خان کی زیرِ صدارت حکومتی اور پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں فارن فنڈنگ کیس سمیت دیر امور زیرِ بحث آئے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ان کی جماعت نے کوئی فارن فنڈنگ نہیں لی۔

 انہوں نے حکومتی ترجمانوں اور پارٹی رہنمائوں کو فارن فنڈنگ پر فرنٹ فٹ پر کھیلنے اور اپوزیشن کو ٹم ٹائم دینے کی ہدایت کی ۔وزیراعظم نے ماضی کی حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ بجلی ماضی کے حکمرانوں کے مہنگے پلانٹس کے معاہدوں کی وجہ سے مہنگی ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کی جماعت پاکستان تحریک انصاف نے کبھی فارن فنڈنگ نہیں لی، اپوزیشن کی بڑی جماعتیں غیر ملکی فنڈنگ لیتی رہی ہیں۔


ای پیپر