Egypt and Qatar agree to resume diplomatic ties
21 جنوری 2021 (22:24) 2021-01-21

قاہرہ:مصری وزارت خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ قاہرہ اور دوحہ نے تین برس سے جاری اختلافات دور کرتے ہوئے تعلقات بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

 عالمی میڈیا کے مطابق  اس بارے میں باقاعدہ طور پر اعلان گزشتہ روز کیا گیا، قبل ازیں اسی ماہ سعودی عرب، بحرین، متحدہ عرب امارات اور مصر نے قطر کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی کے لیے ایک سمجھوتے کی حتمی شکل دی تھی، جس کے بعد ریاض حکومت دوحہ کے ساتھ تعلقات بحال کر چکی ہے۔ 

سعودی عرب سمیت دیگر عرب ممالک نے تین برس قبل قطر پر دہشت گردی کی پشت پناہی کا الزام لگاتے ہوئے اس کا بائیکاٹ کر دیا تھا۔


ای پیپر