Pakistan DGISPR News
21 جنوری 2021 (20:52) 2021-01-21

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا اہم ترین دورہ کیا جہاں انہیں ملکی سکیورٹی صورتحال سے متعلق بریفنگ دی گئی ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ انٹر سروسز انٹیلی جنس ہیڈ کوارٹرز پہنچے تو آئی ایس آئی سربراہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے ان کا استقبال کیا۔

اس موقع پر آئی ایس آئی کے سربراہ کی جانب سے آرمی چیف کو علاقائی اور ملکی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی،آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قومی سلامتی کیلئے آئی ایس آئی کی کاوشوں کو سراہا اور اس کی پیشہ ورانہ تیاریوں پر اعتماد کا اظہار کیا۔


ای پیپر