Pakistan Electricity Rate
21 جنوری 2021 (17:32) 2021-01-21

اسلام آباد :حکومت نے عوام پر بجلی بم گرانے کا اعلان کر دیا ،عمر ایوب کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافہ سے عوام پر 200 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے بجلی ایک روپے 95 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا اعلان کر دیا گیا ،عمرا یوب کا کہنا تھا سابقہ حکومتوں کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے عوام کو نقصان اُٹھا نا پڑرہا ہے ،سابق حکومت ہمارےلیےبارودی سرنگیں بچھاکرگئی،انہوں نے کہا توانائی کےمسائل ہمیں ورثےمیں ملے،شعبہ توانائی میں گردشی قرضہ(ن)لیگ حکومت کی کارستانی ہے۔

عمرا یوب نے مزید کہا  (ن)لیگ کےغلط معاہدوں سےبجلی مہنگی کرناپڑرہی ہے،بجلی ایک روپے95پیسےمہنگی کررہےہیں،حکومت صرف پاورسیکٹرمیں 473ارب کی سبسڈی دے رہی ہے ۔


ای پیپر