Sheikh Rasheed Big Statement
21 جنوری 2021 (17:17) 2021-01-21

کراچی :وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا بہت جلد مریم نواز کی جائیدادیں بھی سامنے آنے والی ہیں ،مریم صاحبہ  وہ دستاویزات  پڑھیں یا کسی سےپڑھوا لیں،مولانا کو بھی خبر دینا چاہتا ہوں معاملات گلے پڑنے والے ہیں،مولانا  سب سے زیادہ خسارے میں رہنے والی شخصیت ہوں گے ۔

شیخ رشید نے مریم نواز اور مولانا فضل الرحمن کیخلاف الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ بہت جلد مریم صاحبہ کی جائیدادیں بھی سامنے آنے والی ہیں ،مولانا جس راہ پر چل نکلے ہیں وہ ان کے گلے پڑنے والی ہیں ،ان حالات میں مولانا کا ہی سب سے زیادہ نقصان ہو گا ،فضل الرحمان سے پہلے بھی ہاتھ ہو ا،اب بھی  ہو گا ،انہوں نے کہا مولانا کراچی میں اسرائیل ریلی نکالنے کی باتیں کر رہے ہیں اگر مجھے دعوت دیتے تو میں خود بھی اس ریلی میں شرکت کرتا ۔

شیخ رشید نے مزید کہا اپوزیشن لانگ مارچ میں تعاون کرے گی تو ہماری طرف سے بھی ہو گا ،وزیراعظم کی ہدایت پر ہم نے ریڈزون آنے کی اجازت دی ،پی ڈی ایم والوں کیلئے اسلام آباد میں مزید تیاریاں کر رہے ہیں ان کی نگرانی کیلئے مزید کیمرے لگائے جا رہے ہیں ،سب نے دیکھا اسلام آباد میں پی ڈی ایم والے الیکشن کمیشن کے سامنے شام غریباں منا کر گئے ہیں ۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا فارن فنڈنگ کیس اہمیت اختیار کر جائے گا ،فارن فنڈنگ کیس پانامہ ٹو بنے گا ،اس میں بڑے بڑے نام ایکسپوز ہونگے ۔


ای پیپر